کرائمز

پولیس مقابلہ کے دوران ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

فیصل آباد (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ میں پولیس مقابلہ کے دوران ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، ملزم کی شناخت محمد شعیب کے نام سے ہوئی ہے جو 42مقدمات میں ریکارڈ یافتہ پایا گیا ہے۔ ترجمان پولیس طارق جٹ کے مطابق 15 پرکال موصول ہوئی کہ پانچ ملزمان نے ندیم کیفے ستیانہ روڈ پرواردات کی ہے اور ہلال روڈ کی جانب فرار ہوگئے ہیں۔اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ بٹالہ کالونی ظہیر اختر نے ملازمان کے ساتھ گندے کھوہ چوک ہلال روڈ ناکہ بندی کردی اسی دوران پولیس نے پانچ نامعلوم مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے پولیس پارٹی پر سیدھی جان لیوا فائرنگ شروع کردی جبکہ پولیس نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی۔فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر دیکھا تو ایک ملزم زخمی حالت میں پڑا تھا جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مضروب ہوگیاتھا جس کی شناخت محمد شعیب کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ساتھی ملزمان تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جن کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ زخمی ملزم کے قبضہ سے تھانہ صدر کے علاقہ سے چھینے گئے 1500سعودی ریال،نقدی،موبائل فون اور بٹالہ کالونی میں کی گئی واردات کا مال بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔زخمی ملزم کو فوری برائے علاج معالجہ ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے تلاش شروع کردی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button