کرائمز

17 روز کے دوران شہر بھر سے 225 پیشہ ور بھکاری گرفتار

راولپنڈی (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گزشتہ 17 روز کے دوران شہر بھر سے 225 پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا جن میں 108 مرد، 108 خواتین اور 9 خواجہ سرا شامل ہیں۔سی پی او سید کا کہنا ہے کہ پیشہ ور گداگروں کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے خصوصی اسکواڈز تشکیل دیئے گئے ہیں جو مصروف سڑکوں اور شاہراہوں پر گداگری کی روک تھام کے لیے کڑی نگرانی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیشہ ور گداگر نہ صرف ٹریفک میں رکاوٹ بنتے ہیں بلکہ شہریوں کے لیے زحمت کا باعث بھی ہوتے ہیں۔ بیشتر پیشہ ور گداگر چوری، منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں بھی ملوث پائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہر بھر میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button