کرائمز

آتش بازی کا سامان بھاری مقدار میں برآمد، 4 ملزمان گرفتار

سرگودھا (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) تھانہ جھاوریاں پولیس نےآتشبازی کا سامان بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں آتشیں سامان برآمد کر لیا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد اور غیر قانونی سرگرمیوں کیخلاف جاری مہم کےدوران تھانہ جھاوریاں پولیس نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر آتش بازی کاسامان بیچنے والے 4 ملزمان اسامہ، سیف الرحمن، کامران اور عبد الرحمن کو گرفتارکر لیا، جنکے قبضہ سے سینکڑوں کی تعداد میں پٹاخے، شرنائیاں اور دیگر سامان آتش بازی برآمد کر کے مقدمہ کا اندراج کر لیا گیا ہے، ملزمان نے یہ سامان شب برات اور دیگر تقریبات پر فروخت کرنا تھا، جن کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button