6 خواتین سمیت 23 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد
ٹنڈومحمدخان (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) ٹنڈومحمدخان پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف آپریشن، 6 خواتین سمیت 23 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان جاوید حسیب سومار کے ریڈر ممتاز خاصخیلی نے اے پی پی کو بتایا کہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس طارق رزاق خان دھاریجو حیدرآباد رینج کے احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان حسیب جاوید سومار میمن کی سربراہی میں ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور مین پوڑی سپلائرز کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، بی سیکشن پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گاؤں خدا بخش گمب میں قائم کچی شراب کی بھٹی پر کاروائی کے دوران 3 شراب سپلائرز خواتین ثمرین گمب، نوشابہ گمب اور حاکم زادی گمب کو گرفتار 200 لیٹرز سے زائد کچی شراب (ٹھرا) سمیت شراب بنانے کا سامان برآمد کرکے شراب کی بھٹی مسمار کردی ، مزکورہ ٹیم نے ایک اور کاروائی کے دوران 2 مین پوڑی سپلائرز عبدالستار بھٹی اور مسمات سمیرا کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 1900 عدد مین پوڑیاں برآمد کرلیں ،مزکورہ ٹیم نے ایک اور مزید کاروائی کے دوران 2 مین پوڑی سپلائرز نظیر علی خاصخیلی ،جاوید علی سولنگی کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 2000 عدد مین پوڑیوں سمیت منشیات سپلائی میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کرلی، مزکورہ ٹیم نے اپنی چوتھی کاروائی کے دوران کچی شراب سپلائر عبدالحفیظ بھٹی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 20 لیٹر کچی شراب برآمد کرلی، ملاکاتیار پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گاؤں بلندو خاصخیلی میں قائم کچی شراب کی بٹھی پر کارروائی کے دوران ایک ملزم احسن خاصخیلی کو گرفتار کرکے 70 لیٹرز سے زائد کچی شراب برآمد کرکے شراب کی بھٹی مسمار کرکے شراب بنانے کا سامان برآمد کرلیا، دوران کاروائی ایک ملزم موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، بلڑی شاہ کریم پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کے دوران ایک مین پوڑی سپلائر ملزم شاہ نواز شیخ کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 2000 عدد مین پوڑیاں برآمد کرلیں ، سٹی پولیس اسٹیشن ٹنڈومحمدخان کے ایس ایچ او نے مین پوڑی گٹکا سپلائرز کے خلاف کارروائی کے دوران 2 مین پوڑی سپلائرز توقیر میمن اور حاجی میر سموں کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 3100 عدد مین پوڑیاں برآمد کرلیں ،بی سیکشن پولیس اسٹیشن ٹنڈومحمدخان کے ایس ایچ او نے انچارج 15 مددگار ٹیم کے ہمراہ کریم آباد کالونی میں قائم کچی شراب کی بھٹی پر کارروائی کے دوران کچی شراب فروش یاسین جتوئی کو گرفتار کرکے 190 لیٹرز سے زائد کچی شراب سمیت شراب بنانے کا سامان برآمد کرلیا، مزکورہ ٹیم نے ایک اور کاروائی کے دوران مین پوڑی گٹکا سپلائرز 2 خواتین مسمات کریمہ ملاح ، مسمات پھاپی ملاح کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 2000 عدد مین پوڑیاں برآمد کرلیں ، ملاکاتیار پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کچی شراب کی بھٹی پر کارروائی کے دوران معشوق ملاح کو گرفتار کرکے 110 لیٹرز سے زائد کچی شراب سمیت شراب بنانے کا سامان برآمد کرکے شراب کی بھٹی مسمار کردی ،مزکورہ ٹیم نے ایک اور کاروائی کے دوران ایک مین پوڑی فروش محمد اسلم خاصخیلی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 2500 عدد مین پوڑیاں برآمد کرلیں ، بلڑی شاہ کریم پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کچی شراب کی بھٹی پر کارروائی کے دوران غفار رند کو گرفتار کرکے 110 لیٹرز سے زائد کچی شراب (ٹھرا) سمیت شراب بنانے کا سامان برآمد کرکے شراب کی بھٹی کو مسمار کردیا،مزکورہ ٹیم نے ایک اور کاروائی کے دوران مین پوڑی فروش عبدالستار بھرگڑی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 2300 عدد مین پوڑیاں برآمد کرلیں، ٹنڈو غلام حیدر پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کے دوران مین پوڑی فروش دلاور عرف دیپو کشمیری کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 1400 عدد مین پوڑیاں برآمد کرلیں ، مزکورہ ٹیم. نے مزید کارروائیوں کے دوران کچی شراب فروش محمد رمضان ماچھی اور نصیر عرف کائی بوھڑ کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 20 لیٹرز کچی شراب کے 2 گیلن برآمد کرلیے، شیخ بھرکیو پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ 2 مختلف کارروائیوں میں ملزم معشوق ماچھی اور شگن کولہی کو گرفتار کرکے 950 عدد مین پوڑیوں سمیت 10 لیٹر کچی شراب برآمد کرلی، آبادگار پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے اپنی ٹیم. کے ہمراہ کارروائی کے دوران گل محمد ملاح کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 1500 عدد مین پوڑیاں برآمد کرلیں ،گرفتار تمام ملزمان کے خلاف متعلقہ پولیس اسٹیشنز میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔