کرائمز
شجاع آباد شہر کا مرکزی قبرستان نور شاہ لاوارث ہوگیا
شجاع آباد (نامہ نگار)شجاع آباد شہر کا مرکزی قبرستان نور شاہ لاوارث ہوگیا لاوارث قبرستان کی مین گلی عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار گلی کے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے باعث جنازہ لے کر آنے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا متعدد بار الیکٹرانک اینڈ پرنٹ میڈیا کے توسط سے اس جانب انتظامیہ اور منتخب نمائندگان کی اس جانب توجہ بھی مبذول کرائی گئی لیکن انتظامیہ اور منتخب نمائندگان خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے میں مصروف عمل ہیں جس پر عوامی وسماجی حلقوں سول سوسائٹی کے لوگوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کمشنر ڈپٹی کمشنر ملتان اسسٹنٹ کمشنر سیدہ حمیرا شاہ اور منتخب نمائندگان اسمبلی سے مرکزی قبرستان نور شاہ کی مین گلی تعمیر کرانے کا مطالبہ کیا ہے