کانسٹیبل نے اپنے ایس ایچ او کو فائر مار کر زخمی کر دیا
اوکاڑہ ( عبدالوحید انصاری ) اوکاڑہ تھانہ ستگھرہ کےکانسٹیبل نے اپنے ایس ایچ او کو فائر مار کر زخمی کر دیا، ہسپتال منتقل ملزم گرفتار. بتایا گیا ہے کہ تھانہ ستگھرہ کے ایس ایچ او سب انسپکٹر طارق کے ہمراہ کانسٹیبل عبدالہ گشت کر رہا تھا کہ نامعلوم وجوہ پر کانسٹیبل نے فائر کرکے ایس ایچ او ستگھرہ کو شدید زخمی کر دیا۔واقعہ کے بعد کانسٹیبل موقع سے فرار ہو گیا تھا، پولیس نے اس کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں جنہوں نے ملزم کانسٹیبل کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا، ڈی پی او نے بتایا کہ ملزم کو تفتیش کے لئے حوالات میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم واقعہ کے اصل حقائق سامنے لانے کے لئے کام کر رہی ہے، ذرائع کے مطابق ایس ایچ او ستگھرہ کے پیٹ میں فائر لگنے کے بعد انہیں فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈی پی او نے خود جا کر عیادت کی اور ڈاکٹر سے طبی سہولیات کا جائزہ لیا کانسٹیبل کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے تفشیش شروع کر دی گئی ہے بعد از تفشیش اصل حقائق سامنے آیینگے #