گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں 7 پولیس مقابلے
گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں 7 پولیس مقابلے اور کارروائیاں، 8 ریکارڈ یافتہ ملزمان زخمی حالت میں گرفتار۔ سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا فوری نوٹس، متعلقہ ایس پیز سے رپورٹس طلب۔ تھانہ کینٹ پولیس مقابلہ، راہزنی کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ملزمان پولیس پارٹی پر فائرنگ کے بعد فرار ہوتے ہوئے زخمی حالت میں گرفتار، ملزمان لقمان اور زید علی کے قبضہ سے رقم 6 لاکھ روپے اور ناجائز اسلحہ برآمد۔ تھانہ پیپلز کالونی پولیس مقابلہ، ریکارڈ یافتہ ملزم پولیس پارٹی پر فائرنگ کے بعد فرار ہوتے ہوئے کھمبے سے ٹکرا کر زخمی حالت میں گرفتار، ملزم تنویر کے قبضہ سے موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد۔، تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کی کارروائی، پولیس کے ناکہ سے فرار ہوتے ہوئے ایک کس ریکارڈ یافتہ منشیات فروش کھمبے سے ٹکرا کر زخمی حالت میں گرفتار، ملزم شفقت اللّٰہ عرف بیری کے قبضہ سے 1480 گرام چرس برآمد۔،تھانہ گرجاکھ، پولیس ناکہ سے فرار ہوتے ہوئے ایک کس ریکارڈ یافتہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ملزم اسامہ کے قبضہ سے 1380 گرام چرس برآمد۔ ،تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن، پولیس ناکہ سے فرار ہوتے ہوئے ایک کس ریکارڈ یافتہ منشیات فروش زخمی حالت میں گرفتار، ملزم شہباز کے قبضہ سے 1460 گرام ہیروئن برآمد۔،تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کی کارروائی، پولیس کے ناکہ سے فرار ہوتے ہوئے ایک کس ریکارڈ یافتہ ملزم راجباہ پلی کی دیوار سے ٹکرا کر زخمی حالت میں گرفتار، ملزم شفقت علی کے قبضہ سے 1520 گرام چرس برآمد۔، تھانہ گرجاکھ، پولیس ناکہ سے فرار ہوتے ہوئے ایک کس ریکارڈ یافتہ ملزم بجلی کے پول سے ٹکرا کر زخمی حالت میں گرفتار، ملزم زاہد کے قبضہ سے 1580 گرام چرس برآمد۔، منشیات فروش، ڈکیت و چور معاشرے کا ناسور ہیں ان کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی۔،سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان/ ترجمان ضلعی پولیس، گوجرانوالہ