کرائمز
پولیس کانسٹیبل وقاص کی جانب سے صحافیوں سے بدتمیزی
چھانگامانگا (ذوالفقار علی ڈوگر )
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا واضح ویژن ہے کہ پولیس شہریوں سے مہذب انداز میں پیش آئے اور انہیں “سر” یا “جناب” کہہ کر مخاطب کرے، مگر اس کے برعکس پولیس کانسٹیبل وقاص کی جانب سے صحافیوں کو کوریج سے روکنے اور بدتمیزی کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق موقع پر موجود صحافیوں نے بتایا کہ کوریج کے دوران نہ صرف رکاوٹ ڈالی گئی بلکہ نامناسب رویہ بھی اختیار کیا گیا، جو حکومتی پالیسی اور پولیس اصلاحات کے دعوؤں کے برعکس ہے۔
صحافیوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور متعلقہ اہلکار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ آئندہ میڈیا کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔