محمد اکبر انصاف کے لئے پریس کلب لودھراں پہنچ گیا
لودھراں (محمد اعجاز انصاری سے) موضع حویلی نصیر خان کے رہائشی محمد اکبر ولد اللہ وسایا انصاف کے لئے پریس کلب لودھراں پہنچ گیا پریس کلب لودھراں میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد اکبر نے بتایا کے ہماری شادی وٹہ سٹہ کی بنیاد پر ہوئی اور میرا نکاح حافظ اللہ رکھا اتیرا گوگڑاں کے رہائشی کی بیٹی سے ہوا اور میرے ساتھ رخصتی نا ہو کسی جبکہ میری بہن کی رخصتی ہو گئی تھی کچھ عرصہ قبل میرے سسر حافظ اللہ رکھا نے رخصتی کے لئے دو شرئط رکھ دی ڈیڑھ تولہ سونا اور پانچ مرلہ پلاٹ بھی دینے کا مطالبہ کر دیا میں نے ڈیڑھ تولہ سونا اپنے سسر کو دے دیااور رخصتی کے بعد پانچ مرلہ پلاٹ دینے کا وعدہ کیا میرے سسر حافظ اللہ رکھا نے ڈیڑھ تولہ سونا لے کر رخصتی کا وعدہ کیا اور پھر ٹال مٹول سے مجھے ٹرخاتا رہا اب مجھے معلوم ہوا ہے کہ میرے سسر حافظ اللہ رکھا نے خفیہ طور پر میری بیوی کا نکاح کسی اور اپنے بھانجے سے کر دیا ہے جبکہ وہ میرے نکاح میں اب بھی موجود ہے جس کا نکاح نامہ میرے پاس موجود ہے محمد اکبر نے بتایا کہ ہماری شرعیت اور قانون اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ ایک نکاح پر دوسرا نکاح کیا جائے انہوں نے بتایا کہ میں ایک غریب ادمی ہوں میرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے مجھ سے ڈیڑھ تولہ سونا اور میری بہن کی رخصتی کرا کر نا انصافی کی گئی ہے میری وزیر اعلی پنجاب مریم نوازاور،ڈپٹی کمشنر لودھراں اور ڈی پی او لودھراں سے اپیل ہے کہ نکاح پر نکاح کرنے کرانے اور پڑھانے والوں کے خلاف قانون اور شرعیت کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے اور مجھ سے فراڈ سے لیا گیا میرا سونا واپس کرایا جائے