کرائمز

رشوت دے کر بننے والی غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کی فہرست جاری

شیخوپورہ(مدثر شبیر خان سے)ضلع شیخوپورہ میں مبینہ طور پر کروڑوں روپے رشوت دے کر بننے والی غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے یہ فہرست ڈسٹرکٹ کونسل کی طرف سے جاری کی گئی ہے قابلِ اعتماد ذرائع کے مطابق ضلع شیخوپورہ میں غیر قانونی طور پر ہاؤسنگ کالونیاں بنانے کا رجحان تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے جن میں سے کئی کالونیوں کے مالک آسان اقساط میں پلاٹوں کی قیمت کی وصولی سمیت متعدد پرکشش سکیموں کا اعلان کر کے شہریوں سے مجموعی طور پر اربوں روپے بٹور کر غائب ہو چکے ہیں اور ہر آئے روز ایسے مالکان کے خلاف متاثرین احتجاجی مظاہرے کرتے ہیں جس کے نتیجہ میں کئی غیر قانونی کالونیوں کے مالکوں کے خلاف قومی احتساب بیورو نے تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں ذرائع کے مطابق ضلع کونسل نے ماضی میں بننے والی غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کی فہرست جاری کرتے ہوئے محکمہ مال سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع شیخوپورہ میں زرعی زمینوں،سرسبز باغات اور کھیتوں کو ختم کر کے ہاؤسنگ کالونیاں بنانے کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے کیلئے ضروری ہے کہ زرعی زمینوں پر ایسی کالونیاں بنانے پر پابندی عائد کی جائے جس کیلئے ضروری ہے کہ زرعی زمینوں کی کالونیوں کے قیام کی خاطر خریداری کرنے پر پابندی عائد کی جائے اور جعلی ہاؤسنگ کالونیوں کے پلاٹوں کی خرید و فروخت پر بھی پابندی لگائی جائے ضلع کونسل نے اپنی حدود میں جن جعلی ہاؤسنگ کالونیوں اور ان کے مالکوں کی نشاندہی کی ہے ان کی تعداد 68 ہے جبکہ ضلع کے دیگر بلدیاتی اداروں میں بننے والی ایسی کالونیوں کی تعداد 120 سے زیادہ ہے ان میں سے کئی کالونیوں میں اربوں روپے مالیت کی سرکاری زمینوں کو بھی ڈویلپرز نے محکمہ مال کے فیلڈ سٹاف کی ملی بھگت سے شامل کیا ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button