1950 روپے کا 15 کلو آٹا غریب کے لیے روٹی خواب بن گئی
شجاع آباد (اظہر تاج قریشی) شجاع آباد شہر اور گردونواح میں آٹے کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کا باعث بن گیا پندرہ کلو آٹے کا تھیلا اچانک مہنگا کر دیا گیا آٹا کی قیمت میں اضافہ کے ساتھ 15 کلو آٹا کے تھیلے اب 1950 روپے میں فروخت ہو رہا ہے غلہ منڈی کے آڑھتیوں کی من مانیاں اور ذخیرہ اندوزی کے سبب آٹے کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں، جس سے متوسط اور غریب طبقہ شدید متاثر ہو رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی خاموشی اور عدم توجہی نے آڑھتیوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، جس کے باعث دو وقت کی روٹی عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہے عوامی و سماجی حلقوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے فی الفور نوٹس لینے اور آٹے کی قیمتوں میں کمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ غریب اور متوسط طبقہ اپنے بچوں کو پیٹ بھر کر کھانا کھلا سکے #