کرائمز

کمسن بچے سے زیادتی سے ملزم کو عمر قید ، جرمانہ کی سزا کا حکم

سرگودھا(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) عدالت نے کمسن بچے سے زیادتی کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم دیا۔سرگودھا فیصل آباد روڈ پر عطا شہید کے علاقہ میں کمسن بچے کو دو سال قبل اوباش نوجوان نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس پر تھانہ عطا شہید نے ملزم کے خلاف زیر دفعہ 375A/376iii ت پ مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا اور تفتیش مکمل کرتے ہوئے چالان عدالت میں بجھوا دیا جس پر گزشتہ روز فاضل عدالت کے جج نے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم امداد اللہ کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا سنا دیا جس پر ڈی پی او محمد صہیب اشرف نے تفتیشی ٹیم کو بہترین پیروی اور تفتیش پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے معاشرے کا ناسور ہیں، جنہیں کسی رعایت کا حق نہیں۔سرگودھا پولیس جدید ٹیکنالوجی اور فارنزک شواہد کے ذریعے ایسے مقدمات کی بھرپور پیروی کر رہی ہے تاکہ مظلوم کو انصاف اور ظالم کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button