علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی قصور داخلوں میں توسیع کر دی گئی
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی قصور داخلوں میں توسیع، امتحانات کا آغاز ریجنل ڈائریکٹر نائلہ طاہر /علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ریجنل ڈائریکٹر مسز نائلہ طاہر نے کہا ہے کہ یونیورسٹی نے طلبہ و طالبات کی سہولت کے پیشِ نظر سمسٹر بہار 2026 کے داخلوں کی تاریخ میں 10 مارچ 2026 تک لیٹ فیس کے ساتھ توسیع کر دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ طلبہ کو داخلے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سمسٹر خزاں 2025 کے امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ طلبہ رولنمبر سلپس علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
امتحانات کے لیے تحصیل لیول پر سنٹرز قائم کر دیے گئے ہیں اور ایمان دار عملہ بھی تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ امتحانی عمل شفاف اور منظم انداز میں مکمل ہو سکے۔
ریجنل ڈائریکٹر نے طلبہ کو ہدایت کی کہ وہ کسی بھی مشکل، الجھن یا رہنمائی کے لیے دفتر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، سٹیل باغ، گلبرگ کالونی قصور سے رابطہ کریں۔ یونیورسٹی انتظامیہ ہر ممکن تعاون کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ انہوں نے طلبہ اور طالبات سے کہا کہ امتحانی مراکز میں 30 منٹ پہلے پہنچیں اور ب فارم یا اصل شناختی کارڈ اور رولنمبر سلپ اپنے ساتھ لازمی لیکر جائیں۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یونیورسٹی معیاری اور آسان تعلیم کی فراہمی کے لیے اپنے اقدامات جاری رکھے گی۔