غیر قانونی گیس اور پٹرول ایجنسیاں خطرے کی علامت
کامونکے(عبدالجبارانصاری سے)کامونکے میں غیر قانونی گیس اور پٹرول ایجنسیوں کے خلاف کارروائی کی ضرورت ہے، کیونکہ یہ آبادیوں میں خطرے کا باعث بن رہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں اور گیس ریفلنگ کے مراکز شہری آبادی میں بڑے پیمانے پر قائم ہیں، جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں،- اسسٹنٹ کمشنر کامونکے نے تحصیل بھر میں غیر قانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے، منی پٹرول پمپس سیل کر دیے گئے ہیں اور متعدد مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، سول ڈیفنس نے شہر بھر میں غیر قانونی منی پٹرول ایجنسیوں اور گیس ریفلنگ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا ہے ، انتظامیہ کو غیر قانونی ایجنسیوں کے خلاف آگاہ کیا جاتا ہے، لیکن اکثر کارروائی نہیں کی جاتی،- عوام کو بھی اپنی ذمہ داری نبھانی چاہیے اور غیر قانونی ایجنسیوں کی اطلاع انتظامیہ کو دینی چاہیے، غیر قانونی ایجنسیوں کے خلاف کارروائی کے لیے ایک مخصوص ٹیم تشکیل دی جائے، عوام کو آگاہی دینے کے لیے مہم چلائی جائے، غیر قانونی ایجنسیوں کے مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ،