کرائمز

55 لاکھ روپے مالیت کے 115 موبائل فونز برآمد

اوکاڑہ ( وحید انصاری) اوکاڑہ پولیس نے ماہِ فروری کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوری شدہ و چھینے گئے 55 لاکھ روپے مالیت کے 115 موبائل فونز برآمد کر لیے۔
یہ تمام موبائل فونز جدید ٹیکنالوجی اور ای گیجٹ پولیس ایپ کے مؤثر استعمال کے ذریعے ریکور کیے گئے۔
برآمد شدہ موبائل فونز کمیونٹی لائنزون ہال میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران معزز شہریوں کے حوالے کیے گئے۔ اس موقع پر شہریوں نے اوکاڑہ پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بروقت اقدامات کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔
ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کا کہنا تھا کہ اوکاڑہ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے جرائم کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔#

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button