خواتین کی حفاظت کے لیے ضلع بھر میں خصوصی اقدامات کا سلسلہ جاری
لودھراں(محمد اعجاز انصاری سے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے تحت خواتین کی حفاظت کے لیے ضلع بھر میں خصوصی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ عیدالفطر کی آمد کے موقع پر ضلع بھر کے تمام مصروف بازاروں میں لیڈیز پولیس تعینات کر دی گئی ہے تاکہ خواتین کو محفوظ اور پرامن ماحول میں خریداری کی سہولت فراہم کی جا سکے۔ضلع کے بازاروں میں مرد پولیس کے ساتھ ساتھ لیڈیز پولیس کی خصوصی ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے، تاکہ شہری بلا خوف و خطر اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) علی بن طارق کا کہنا ہے کہ لیڈیز پولیس کی تعیناتی خواتین کی حفاظت اور سہولت کے لیے نہایت مددگار ثابت ہوگی، اور سیکیورٹی انتظامات مزید بہتر کیے جا رہے ہیں۔ ڈی پی او نے شہریوں کو یقین دہانی کرائی کہ پولیس ہر ممکن تحفظ فراہم کرے گی اور عوام بلا خوف و خطر خریداری کر سکیں گے#