علاقائی خبریں
ضلع لودھراں کی تینوں تحصیلوں میں سرکاری اراضیوں/رقبہ جات کی نیلامی کا شیڈول جاری
لودھراں(محمد اعجاز انصاری سے)
ضلع لودھراں اور تحصیلوں لودھراں،دنیاپور اورکہروڑپکا میں سرکاری اراضیوں/رقبہ جات کی نیلامی کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر و سیکرٹری ڈسٹرکٹ پرائیوٹائزیشن کمیٹی لودھراں محمد اشرف کا کہنا ہے کہ ضلع کی تین تحصیلوں میں سرکاری اراضی اور رقبہ جات کی نیلامی کو شفاف انداز میں یقینی بنایا جائیگا، انہوں نے کہا کہ نیلامی میں شرکت کرنے والے خواہشمند افراد بینک ڈرافٹ اور زر ضمانت کی صورت میں براہ راست نیلامی عمل میں حصہ لے سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ مزید معلومات کے لیے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو دفاتر بی رابطہ کیا جا سکتا ہے،نیلامی عمل میں قانون و ضوابط کے تحت ہی کامیاب افراد کو رقبہ جات دیئے جائیں گے۔