کرائمز
جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی، 9 جواری گرفتار
سیالکوٹ (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جواء کھیلنے والے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔منگل کو ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ موترہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ون ویلنگ اور ریس لگا کر جواء کھیلنے والے 9 ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفیتش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا کہ ون ویلنگ ایک جان لیوا کھیل ہے جس کی وجہ سے کئی افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں کارروائی کا مقصد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنا ہے۔