کرائمز

مڈل پاس فیکٹری ملازم ڈاکٹر بن گئے ، انتظامیہ خاموش

مصطفی آباد/للیانی(حمید قصوری ) مصطفی آباد اور اس کے گردونواح میں عطائیوں نے پنجے گاڑ لیے،مڈل پاس اور فیکٹری ملازم بھی ڈاکٹر بن بیٹھے۔تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد اور اس کے گردونواح کے تمام گاؤں کو عطائیت نے اپنی لپیٹ میں لے لیاہے۔فیکٹریوں میں کام کرنے فیکٹری ورکراور میٹرک پاس بھی ڈاکٹر بن کر شہریوں کی جانوں سے کھیلنے لگے۔دوسری طرف کرائے پر لائسنس حاصل کرکے میڈیکل سٹور بھی دھڑلے سے چلائے جارہے ہیں۔جہاں پر مریضوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہاہے اور سرعام مریضوں کو ادویات دینے کے ساتھ ساتھ آپریشن بھی کیے جارہے ہیں۔جگہ جگہ الٹرا ساؤنڈز سنٹر اور میٹرنٹی ہوم بھی کسی نہ کسی مشہور ڈاکٹر کا بورڈ لگا کر دھڑلے کے ساتھ اپنا دھندہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور مریضوں کو موت کی وادیوں میں دھکیل رہے ہیں۔ڈرگ انسپکٹر منتھلی لے کرخاموشی کی نیند سورہا ہے۔اگر کہیں سے کوئی شکایت جائے بھی تو متعلقہ عطائی کو پہلے سے فون پر مطلع کر دیا جاتا ہے اور وہ اپنی دکان بند کر کے رفو چکر ہوجاتا ہے۔شہریوں نے سی او ہیلتھ،سیکرٹری ہیلتھ پنجاب اور وزیر صحت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button