کرائمز
زمان پارک کیس: فلک جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع
لاہور(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام) زمان پارک میں اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمے میں صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 دن کی توسیع کر دی گئی۔فلک جاوید کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر جیل سے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں ڈیوٹی جج شاہد سکندر نے کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے ملزمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی۔ تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمے کا سپلیمنٹری چالان تیاری کے مرحلے میں ہے، جس پر عدالت نے ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع منظور کر لی۔فلک جاوید کے خلاف تھانہ ریس کورس میں پولیس پر حملے کا مقدمہ نمبر 410/23 درج ہے، جبکہ کیس کی مزید سماعت آئندہ پیشی پر ہوگی۔