کرائمز
پولیس نے قتل واقدام کے مقدمہ میں ملوث مفرور ملزم گرفتار کر لیا
جوہرآباد (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام) قائدآباد پویس نے قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث مفرورملزم محمد افضل سکنہ اترا کو گرفتار کر لیا۔ملزم محمد افضل نے چند روز قبل قائدآباد کے گاؤں اترا میں والی بال میچ پر بچوں کی لڑائی کی وجہ سے ایک نوجوان ضمیر حسین کو اس کےگھر جا کرقتل اور اس کی بہن شاہراں بی بی کو زخمی کر دیا تھااور وقوعہ کے بعد فرار ھو گیا تھا، اس کی گرفتاری پولس کے لیئے چیلنج بنی ھوئی تھی ۔ڈی پی او خوشاب نے ملزم کی گرفتاری کے لیئے پولیس کو سختی سے ھدایت کی اور ایس ایچ او تھانہ قائدآباد نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کام کرتے ہوئے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق قانون کے مطابق ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔