کرائمز

موٹر سائیکل کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

پشاور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام) پشاور کے تھانہ سربند پولیس نے کو موٹر سائیکل کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر دو منشیات سمگلرز کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور تر جمان کے مطابق ڈی ایس پی پشتخرہ سرکل عمر آفریدی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سربند عثمان خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کے دوران موٹر سائیکل کے ذریعے چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر دو ملزمان کو گرفتارکر لیا۔گرفتار ملزمان میں محمد امین اور جواد احمد ساکنان ضلع نوشہرہ شامل ہیں ۔ملزمان موٹرسائیکل کے ذریعے چرس سمگل کرنے کی کوشش کررہے تھےجن کو خفیہ اطلاع ملنے پر باڑہ ْقدیم چیک پوسٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے3600 گرام چرس برآمد کر نے کیساتھ ساتھ منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button