کرائمز
10 سالہ طالب علم پر تشدد کرنے والا معلم گرفتار
راولپنڈی(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام) تھانہ صدر بیرونی پولیس نے 10 سالہ طالب علم پر تشدد کرنے والا معلم گرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر بیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 10 سالہ طالب علم پر تشدد کرنے والے معلم کو گرفتار کر لیا۔متن مقدمہ کے مطابق مدرسے کے معلم نے سر پر پھٹی ہوئی ٹوپی پہنے کی وجہ سے میرے بیٹے پر پلاسٹک کے پائپ سے تشدد کیا اور حبس بے جا میں رکھا،صدر بیرونی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے معلم کو حراست میں لے لیا،متاثرہ طالب علم کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے۔ایس پی صدر انعم شیر نے کہا کہ بچوں پر تشدد کسی صورت قابل قبول نہیں، بچے اس قوم کا مستقبل ہیں جن کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔