چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف واقعات میں8افراد کوقتل کردیا
پشاور(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام) پشاورمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف واقعات میں8افراد کوقتل کردیاگیا۔صوبائی دارالحکومت پشاور میں زمین سمیت دیگر تنازعات پر ایک بار پھر قتل و غارت گری کا بازار گرم ہے، تھانہ داؤزئی کے علاقے میں دو افراد کو قتل کیا گیا تھانہ متھرا، سربند، خزانہ،شاہ پور اور تھانہ ماڑی میں ایک ایک شخص کو مختلف تنازعات کی بنا پر قتل کیا گیا،پشاور: مقتولین میں دو خاتون بھی شامل ہیں۔اندر شہر میں بھائی نے بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ ملزم بھائی آفتاب کو زخمی حالت میں ایل آر ایچ منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق ملزم افتاب نے باارادہ قتل مجھ پر فائرنگ کی، 50 سالہ پرویز بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،پولیس کے مطابق واقعہ جائیداد کے تنازعہ کا شاخسانہ ہے، جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔