کرائمز

9مئی کیسز میں پی ٹی آئی کے حق میں بڑا فیصلہ

رحیم یارخان(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) 9مئی کیسز میں پی ٹی آئی کے حق میں بڑا فیصلہ عدالت نے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی سمیت 100سے زائد ملزمان کو باعزت بری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق 9مئی قومی شاہراہ بندکرکے احتجاج کرنے کے درج مقدمہ میں عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے ممبرقومی اسمبلی، ممبران صوبائی اسمبلی سمیت 100سے زائد ملزمان کو باعزت بری کردیا۔سینئر سول جج مسرور عاشق کی عدالت میں سانحہ9مئی تھانہ اقبال آباد کے درج مقدمہ نمبری239-23 کی سماعت کی جس میں ملزمان پرالزام تھا کہ انہوں نے قومی شاہراہ کو بندکیا پابندی کے باوجود گھنٹوں ٹریفک کومعطل رکھا جس پر ممبران اسمبلی سمیت 100سے زائد افراد کے خلاف انسداددہشتگردی کی دفعات سمیت مقدمہ اندراج کیاگیا تھا۔فاضل عدالت نے ریکارڈ میں موجود شواہد گواہان کے بیانات اورمجموعی حالات کاجائزہ لیکر قرارددیاکہ استغاثہ ملزمان کے خلاف الزامات کومعقول شخص سے بالاترثابت کرنے میں ناکام رہاہے جس کے نتیجہ میں فاضل عدالت نے سینئرایڈووکیٹ چوہری منظوراحمد وڑائچ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے درج مقدمہ میں ممبرقومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ، ممبران صوبائی اسمبلی، چوہدری آصف مجید، چوہدری نعیم شفیق، صائمہ طارق کے علاوہ افکارالحسن، فوزیہ عباس، حسن خان نیازی، بادشاہ خان، حسن بنگش، رضوان راٹھور، راناعمران، محمدخان پِٹھان، اسفندیارہاشمی، کلیم اللہ، حمزہ خان، ساجدمنیر، اسامہ اقبال سمیت 100سے زائدملزمان کوباعزت بری کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button