اسلام آباد پولیس کامختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن
اسلام آباد(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) اسلام آباد پولیس نے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کے دوران جانچ پڑتال کیلئے ایک افغان شہری سمیت 33 مشکوک افراد اور 33 موٹر سائیکلوں کوتھانے منتقل کیاجبکہ 785افراد،348 گھرانوں،68 ہوٹلوں،145دکانیں، 321موٹر سائیکلوں اور 95 گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کیا گیا۔سرچ آپریشن کے دوران785افراد،348 گھرانوں،68 ہوٹلوں،145دکانیں، 321موٹر سائیکلوں اور 95 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے ایک افغان شہری سمیت 33 مشکوک افراد اور 33 موٹر سائیکلوں کو تھانہ جات بھی منتقل کیا گیا۔