کرائمز
فیصل آباد پولیس نے جعلی کرنسی نوٹ رکھنے والا ملزم گرفتار کرلیا
فیصل آباد (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام) فیصل آباد پولیس نے جعلی کرنسی نوٹ رکھنے والا ملزم گرفتار کرلیا، ملزم سے ہزار روپے والے 12 نوٹ برآمد، پولیس نے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔پولیس حکام کے مطابق انچارج ڈی آئی بی مدینہ ڈویژن پولیس نے کارروائی کرکے جعلی کرنسی نوٹ رکھنے والا سلیم نامی ملزم گرفتار کرلیا ۔تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ میں پولیس نے مشکوک شخص کو روک کر چیک کیا تو ملزم کے قبضے سے جعلی کرنسی ہزار روپے مالیت کے 12 نوٹ برآمد کرلئے ۔انچارج ڈی آئی بی مدینہ ڈویژن انسپکٹر مغفور احمد نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سلیم کو گرفتار کیا۔ پولیس نے ملزم کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔