کرائمز
میلے سے واپسی پر ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، تین زخمی
جیکب آباد (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام) جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے تھانہ اے سیکشن کی حدود گاؤں اوڈھانو کے قریب درگاہ سید جمن شاہ کے میلے سے واپسی کے دوران دو موٹر سائیکلوں کے درمیان افسوسناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت گڑھی حسن کے مقامی 30 سالہ محبت کنڈراںی کے نام سے ہوئی ہے، جنہوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ زخمی ہونے والوں میں حبیب اللہ، اعظم علی اور نانا کنڈراںی شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔