کرائمز
رائےونڈ :ڈولفن اسکوارڈ کا بروقت رسپانس ،ملزم گرفتار
لاہور / رائےونڈ /اڈا پلاٹ (آئی این پی )ڈولفن سکواڈ پولیس رسپانس یونٹ کا فوری ایکشن۔دوران پٹرولنگ پی آر یو ٹیم کو 15 کال موصول ہوئی کہ بحریہ آرچڑ کے قریب ایکسیڈنٹ ہوا ہے۔پی آر یو ٹیم فوری رسپانس کرتے ہوئے موقع پر جا پہنچی۔کار سوار کے ہٹ کرنے سے موٹر سائیکل سوار مرتضی موقع پر جان بحق۔پی آر یو ٹیم اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کار ڈرائیور وسیم کو گرفتار لیا۔جان بحق ہونے والے شخص کی ڈیڈ باڈی کو متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا۔گرفتار ملزم وسیم کو قانونی کاروائی کے لیے چوکی اڈا پلاٹ منتقل کر دیا۔ایس پی ڈولفن کی طرف سے بروقت رسپانس کرنے پر پی آر یو ٹیم کو شاباش و تعریفی اسناد کا اعلان۔شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،ایس پی ڈولفن بلال احمد