کرائمز
چارباغ میں موٹر سائیکل چوری ،4ملزمان گرفتار
سوات (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل چارباغ میں موٹر سائیکل چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران چار ملزمان کو گرفتا رکرکے ان کے قبضے سے سات موٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئی ہیں ۔ایس ایچ او تھانہ چارباغ اکبر حسین نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں فرمان اللہ ولد انعام اللہ سکنہ سیر سینء کبل، اسفند یار ولد محمد جمیل سکنہ گل جبہ کبل، محمد خان ولد روزی رحمان سکنہ کانجو ٹان شپ اور امجد علی ولد سردار علی سکنہ لنگر خوازہ خیلہ شامل ہیں۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 7مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئی ہیں۔