کرائمز

سی سی ڈی پولیس ،کسووال پولیس کے ڈاکوؤں سے مقابلے

ساہیوال(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام) سی سی ڈی پولیس اور کسووال پولیس کے ڈاکوؤں سے دو مقابلے ایک ڈاکو ہلاک ایک زخمی حالت میں گرفتار چار ڈاکو فرار ہو نے میںکامیاب ہو گئے۔ سی سی ڈی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ باجو ہ چوک بیگم شہناز روڈ پرہوایہاں ایک ڈاکو ہلاک اور دو فرار ہو گئے۔ سی سی ڈی پولیس آفیسر آصف نواز آج صبح سرکاری گاڑی نمبر744جی اے اے میں گشت پر جا رہے تھے کہ باجوہ چوک میں سرکاری گاڑی کی ریوالونگ لائٹس بند ہونے کی وجہ سے ناکہ لگائے کھڑے ڈاکوؤں نے پولیس کی گاڑی کو دیکھتے ہی سیدھی فائر نگ شروع کر دی پولیس نے حفاظتی اوٹ لے کر جوابی فائرنگ کی جب گولیوں کا تبادلہ رک گیا تو سرچ آپریشن میں محمد حسین ولد بشیر اوڈ ھ مر دہ پایا گیا ملزم کے قریب پڑی ایک موٹرسائیکل ہونڈا پسٹل ناجائز موبائل اور نقدی 300 روپے بھی قبضہ میں لے لی گئی۔سی سی ڈی پولیس تھا نہ ساہیوال نے آصف نواز انسپکٹر کی مد عیت میں مقدمہ ,302 ,324 ,353 411 اور34 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی پولیس نے 13 اے دو اسلحہ آرڈیننس مقدمہ درج کر لیا اور فرا ر ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے ٹیم روانہ کر دی۔ دریں اثنا چک101بارہ ایل کے قریب پولیس کسووال اور ڈاکوؤں میں مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو محمد محسن شدید زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دو ڈاکو فرار ہو گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button