کرائمز

تھانہ پھندو میں پولیس مقابلہ، خطرناک سنیچر زخمی حالت میں گرفتار

پشاور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام) تھانہ پھندو کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران کئی سنگین مقدمات میں مطلوب ایک خطرناک سنیچر کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔ تر جمان کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت اختر علی ولد زرور خان سکنہ گجرآباد کے نام سے ہوئی ہے۔کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ، مسروقہ موبائل فون اور ہزاروں روپے نقدی برآمد کرلی گئی ، پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم تھانہ پھندو میں درج متعدد مقدمات میں مطلوب تھا جن میں ڈکیتی اور چھینا جھپٹی سمیت سنگین جرائم شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ملزم تھانہ آغہ میرجانی شاہ کو بھی کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ مقابلے کے دوران ملزم کا ایک ساتھی فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button