اٹک پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن
اٹک (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام) اٹک پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 06 ملزمان گرفتار، 06 کلو گرام سے زائد چرس اور 10 لیٹر شراب برآمد کر لی ۔تھانہ صدر اٹک پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر شہزاد ہمایوں نے ہمراہ ٹیم دورانِ چیکنگ نذر سلطان ولد محبوب عالم سکنہ محلہ جمیل ٹاؤن ماڑی تحصیل و ضلع اٹک سے 1400 گرام چرس برآمد کر لی، اسی طرح تھانہ حضرو پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر قاسم علی خان نے ہمراہ ٹیم دورانِ چیکنگ مسعود احمد ولد داؤد سکنہ حضرو سے 1200 گرام چرس برآمد کر لی، اسی طرح تھانہ رنگو پولیس کے سب انسپکٹر محمود الحسن نے ہمراہ ٹیم دورانِ چیکنگ آصف خان ولد ضابط خان سکنہ فورملی تحصیل حضرو سے 1600 گرام چرس برآمد کر لی، اسی طرح تھانہ صدر حسن ابدال پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر بلال اختر نے ہمراہ ٹیم دورانِ چیکنگ محمد فاروق ولد شاہ بہادر سکنہ صوابی سے 1400 گرام چرس برآمد کر لی، اسی طرح تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر طارق محمود نے ہمراہ ٹیم دوران چیکنگ بدر منیر سہیل ولد عمر الہٰی سکنہ محلہ اسلام پورہ حسن ابدال سے 600 گرام چرس برآمد کر لی جبکہ تھانہ جنڈ پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر سفطین اختر نے ہمراہ ٹیم دورانِ چیکنگ سلطان سکندر ولد نور احمد سکنہ کھنڈا تحصیل جنڈ ضلع اٹک سے 10 لیٹر شراب برآمد ہونے پر گرفتار کر کے آہنی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔