پولیس کی کاروائی، ناجائز اسلحہ اور منشیات کے 5 ملزمان گرفتار
اٹک (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام) اٹک پولیس کی کاروائی، ناجائز اسلحہ اور منشیات کے 05 ملزمان گرفتار، 2865 گرام چرس اور 03 عدد پسٹل 30 بور برآمد کر لیا ۔تھانہ رنگو پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر رضوان احمد نے ہمراہ ٹیم دورانِ چیکنگ فرزند علی ولد شیر بہادر سکنہ صوابی سے 1600 گرام چرس برآمد کرلی، اسی طرح تھانہ فتح جنگ پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اعجاز نے ہمراہ ٹیم دورانِ چیکنگ وقاص احمد ولد محمد رفاقت سکنہ محلہ چاندنی چوک نئی آبادی فتح جنگ سے 1265 گرام چرس جبکہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر نوید ذیشان نے ہمراہ ٹیم دورانِ چیکنگ محمد اللہ ولد جسیم گل سکنہ گڑھی حسو خان فتح جنگ سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد آصف نے ہمراہ ٹیم دورانِ چیکنگ قادر خان ولد میر صاحب جان سکنہ نزد مسجد بلال فتح جنگ سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، اسی طرح تھانہ اٹک خورد پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر طاہر علی نے ہمراہ ٹیم دورانِ چیکنگ حسین شاہ ولد ممتاز علی سکنہ پشاور سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد ہونے پر گرفتار کر کے آہنی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔