کرائمز

دریاخان،تھانہ صدر پولیس نے قتل کاملزم گرفتار کرلیا

دریاخان (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام) تھانہ صدر دریاخان پولیس نے ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم سمیت متعدد مقدمات کے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ صدر دریاخان انسپکٹر سجاد خان نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ پیشہ وارانہ مہارت اور جدید انٹیلیجنس ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے کارروائی کی۔اس دوران متعدد مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم قمر فاروق ولد محمد رفیق سکنہ راہداریاں والا کلورکوٹ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔گرفتار ملزم مختلف مقدمات نمبر 578/25، 197/25 اور 575/25 میں پولیس کو مطلوب تھا۔۔ملزم کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز بھی برآمد کر لیا گیا، جس پر اس کے خلاف مقدمہ تھانہ صدر دریاخان میں درج کر لیا گیا ہے۔۔ایک اور کارروائی میں تھانہ صدر دریا خان پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ نمبر 289/26 بجرم 302/34 ت پ میں مطلوب ملزم محمد سہیل کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل (کلہاڑی) بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button