اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ وہاڑی نے کامیاب ٹریپ ریڈ
شجاع آباد (اظہرتاج قریشی) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کی ہدایات کی روشنی میں ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان بشارت نبی کی نگرانی میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ وہاڑی نے کامیاب ٹریپ ریڈ کیا
تفصیلات کے مطابق مطابق
سرکل آفیسر وہاڑی منصور خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گگو منڈی، تحصیل بورے والا، ضلع وہاڑی کے ڈرائیونگ لائسنس آفس میں ٹریفک پولیس کے اہلکار رضوان کو ایک شہری سے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے عوض 12,000 روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ نشان زدہ رقم موقع سے برآمد کر لی گئی یہ کارروائی ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کی جانب سے کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کے احکامات کے تحت عمل میں لائی گئی ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ کرپٹ عناصر کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔