علاقائی خبریں

محرر زاہد الرحمن کی والدہ کے رسم چہلم کی تقریب کا انعقاد

پاکپتن / قبولہ شریف (حافظ غلام مصطفے )محرر زاہد الرحمن تھانہ قبولہ شریف کی والدہ مرحومہ کے چہلم کا ختم شریف، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

تھانہ قبولہ کے محرر زاہد الرحمن کی والدہ محترمہ کے ایصالِ ثواب کے لیے چہلم کے موقع پر ختم شریف اور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقے کی سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب میں ڈی ایس پی عارف والا، مختلف تھانوں کے ایس ایچ او صاحبان، صوبائی اسمبلی کے رکن عمران اکرم جٹ کے والد محترم سمیت معززین علاقہ نے شرکت کی۔ شرکاء نے مرحومہ کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ والدین اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہیں اور ان کی خدمت و دعا انسان کے لیے دنیا و آخرت کی کامیابی کا ذریعہ بنتی ہے۔ انہوں نے مرحومہ کی دینی و اخلاقی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ ایک نیک سیرت خاتون تھیں جنہوں نے اپنی زندگی سادگی، محبت اور اچھے اخلاق کے ساتھ گزاری۔

تقریب کے اختتام پر اجتماعی دعا کرائی گئی جبکہ شرکاء کی تواضع لنگر سے کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button