انتظامیہ کی ملی بھگت ، میڈیکل سٹورز پر نشہ آور انجکشن ، ممنوعہ ادویات کی سر عام فروخت جاری
انتظامیہ کی ملی بھگت ، میڈیکل سٹورز پر نشہ آور انجکشن ، ممنوعہ ادویات کی سر عام فروخت جاری
ملتان / پی ایس سٹی شجاع آباد(اظہر تاج قریشی )شجاع آباد شہر اور گردونواح کے علاقوں میں میڈیکل سٹورز پر نشہ آور انجکشن اور ممنوعہ ادویات سرِ عام فروخت ہونے سے شہر وگردونواح کی نوجوان نسل ایڈز ہیپاٹائٹس بی سی اور خونی بیماریوں میں مبتلا ہو رہی ہےتفصیلات کے مطابق جبکہ ڈرگ انسپکٹر اِکا دُکا فرمائشی کارروائی کر کے سب اوکے کی رپورٹ دینے لگا یہ ہی وجہ ہے کہ شہر بھر کے بازاروں اور گردونواح کے علاقوں میں اتائیت میڈیکل سٹور اور کلینک کھول کر عوام الناس کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے تاہم کبھی کبھار محکمہ ہیلتھ میں موجود کالی بھیڑیں اِکا دُکا کارروائیاں کر کے خانہ پوری کرتے ہوئے نظر آتے ہیں شہر اور گردونواح میں نان کوالیفائیڈ اتائی افراد میڈیکل سٹوروں پر نشہ آور انجکشن اور جنسی ادویات دھڑلے سے فروخت کر رہے ہیں نشہ آور انجکشن لگانے اور جنسی ادویات کھانے سے متعدد نوجوان اپنی زندگیوں کو تباہ و برباد کر چکے ہیں عوامی و سماجی حلقوں سول سوسائٹی کے نمائندوں نے وزیراعلیٰ پنجاب چیف سیکرٹری پنجاب صوبائی وزیر ہیلتھ سیکرٹری ہیلتھ ڈی جی ڈرگ کنٹرولر کمشنر ڈپٹی کمشنر ملتان سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ نان کوالیفائیڈ میڈیکل سٹوروں اور عطائیت کیخلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کیا جائے اور اِن کی سرپرستی کرنی والی کالی بھیڑوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے تاکہ پاکستان کے روشن مستقبل کی خاطر شجاع آباد شہر وگردونواح کی نوجوان نسل کو موذی امراض میں مبتلا ہونے اور زندگی سے ہاتھ دھونے سے بچایا جا سکے