کرائمز

بہاولپور میں فراڈ گروہ متحرک ، شہری لٹنے لگے ، نوٹس کی اپیل

بہاولپور(مرید باجوہ ) شہری ہوشیار، ضلع بہاولپور کی حدود میں بہاولپور سے آئے فراڈ گروہ کی آمد، خواتین کی گھر گھر جا کر لوٹ مار، موٹر سائیکل کا لالچ دیکر پہلے ٹوکن، پھر پیسوں کے عویض غیر معیاری پنکھے اور استریوں کی فراہمی، فراڈ گروہ کی خواتین چوروں کی لئے مخبری کا کام کرنے کا بھی خدشہ، عوام فراڈ گروہ کو پکڑ کر حوالے پولیس کریں، شہریوں کا ڈی پی او بہاولپور سے فوری نوٹس لیکر کارروائی کا مطالبہ، تفصیل کے مطابق ضلع بہاولپور کی حدود میں کیری وین و کاروں پر سوار خواتین کے گروہ جو کے بہاولپور سے ہیں گھر گھر جا کر سادہ لوح خواتین کو موٹر سائیکل سمیت بھاری انعامات کا لالچ دیتی ہیں اور 500 روپے کے عویض ان کو ٹوکن دیتی ہیں جس کو سکریچ کرنے پر پنکھا اور استری کا انعام نکل آتا ہے اور پھر 6000 روپے کی وصولی کے بعد غیر معیاری پنکھا اور استری تھما دی جاتی ہے اور یہ تاکید کی جاتی ہے کہ 15 دن تک ان انعامات کے ڈبے نہیں کھولنے ہیں نہیں تو موٹر سائیکل نہیں ملے گا، اسی طرح جب ان ڈبوں کو کھولا جاتا ہے تو اندر سے غیر معیاری پنکھے اور استری برآمد ہوتی ہے تب تک فراڈ گروہ علاقہ چھوڑ کر کسی اور علاقہ میں واردات کے لئے نکل چکے ہوتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button