کرائمز

بی ایس لنک نہر حجرہ شام مقیم میں ڈوبنے والے معمر شخص کی تلاش جاری

اوکاڑہ ( مجاہد محمود چوہدری ) بی ایس لنک نہر حجرہ شام مقیم میں گزشتہ روز ڈوبنے والے شخص کی تلاش کی سرچ آپریشن دوسرے روز بھی جاری۔ حجرہ شام مقیم سے گزرنے والی بی ایس لنک نہر میں گزشتہ روز 60 سالہ شخص ڈوب گیا تھا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق نامعلوم شخص ہاتھ دھوتے ہوئے نہر میں ڈوبا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 حجرہ شاہ مقیم کی ایمبولینس اور تحصیل اسٹیشن دیپالپور سے فائر ریسکیو وہیکل فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں تھیں۔ ریسکیو ٹیموں نے انسیڈنٹ کمانڈ پوسٹ قائم کرتے ہوئ سرچ آپریشن شروع کر دیا تھا۔ ریسکیو ٹیموں نے کشتی،پلنجر اور سکوبا کی مدد سے ڈوبنے والے شخص کی نعش کا سرچ آپریشن شروع کر دیا تھا۔ڈوبنے والے شخص کی شناخت تاحال نا ہو سکی جبکہ اسکی عمر تقریباً 60 سال کے قریب تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button