کرائمز

ایسٹ پولیس نے لاوارث ملنے والے بچے کو باحفاظت ورثاء کے حوالے کر دیا

ایسٹ پولیس نے لاوارث ملنے والے بچے کو باحفاظت ورثاء کے حوالے کر دیا
بچہ پولیس کو دوران پیٹرولنگ لاوارث حالت میں ملا تھا، ورثا کا خراج تحسین
کراچی (شفقت خان )ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن نے گزشتہ روز لاوارث ملنے والے بچے کو باحفاظت ورثاء کے حوالے کیا صغیر احمد ولد بشیر احمد نامی 7/8 سالہ بچہ پولیس کو دوران پیٹرولنگ لاوارث حالت میں ملا تھا بچہ کئی مہینوں سے لاوارث حالت میں گھوم رہا تھا اور اس کے پاس کوئی کانٹیکٹ نمبر یا گھر کا پتہ بھی یاد نہیں تھا پولیس نے گمشدہ ملنے والے بچے کے والدین کی تلاش کے لئے شوشل میڈیا اور عوام الناس کو اطلاع دی تھی بچے کے والدین پولیس سے رابطہ کرکے تھانے پر آگئے ہیں بعد تاتید و تصدیق بچے کو ان کے والدین کے حوالے کردیا گیا ہے مورخہ31 دسمبر 2023 کو بچے کو نامعلوم شخص نشہ آور شے دے کر ضلع رحیم یار خان کے گاؤں رکن پور سے کراچی لے آیا تھا والدین نے بتایا کہ ضلع رحیم یار خان رکن پور کے رہائشی ہیں میرے بچے کو کسی نامعلوم شخص نے اغواء کرلیا تھا جس پر ہم نے تھانہ رکن پور میں مقدمہ بھی درج کروایا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button