کرائمز

ٹاؤٹوں کا راج، بھتہ خوری، منشیات فروشی اور جرائم کی شرح میں اضافہ

ٹاؤٹوں کا راج، بھتہ خوری، منشیات فروشی اور جرائم کی شرح میں اضافہ

شجاع آباد(اظہر تاج قریشی )شجاع آباد تحصیل بھر کے تینوں تھانوں میں پرائیویٹ رضاکار اور ٹاؤٹوں کا راج بھتہ خوری منشیات فروشی اور جرائم کی شرح میں اضافہ تھانوں میں بولیاں لگا کر کریمنل افراد کو کھلی چھٹی دے دی گئی سرکل کے تینوں تھانوں کے ایس ایچ او افسران بالا کو سب اچھے کی رپورٹ ارصال کرکے ماموں بنانے لگے عوامی وسماجی حلقوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کا وزیراعلی پنجاب وزیر قانون پنجاب آئی جی پنجاب سی پی او آر پی او ملتان اور ذمہ دار اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ کے واضح احکامات جس میں رضاکارانہ نظام ختم کرنے کے آرڈر ہوچکے ہیں مگر شجاع آباد سرکل کے تینوں تھانوں میں پرائیویٹ رضاکار اور پرائیویٹ ٹاؤٹ دھڑلے سے بھتہ خوری کرنے میں مگن ہیں اور اپنے افسران کی جیبیں بھرنے کے لیے سرگرم عمل ہیں پرائیوٹ ٹارچر سیل بناکر بھتہ خوری میں مگن تو کہیں پر موٹر سائیکلیں خود چوری کروا کر سامان بیچ کر پھر انہیں کباڑیوں پر کسی دوسرے علاقے جلالپور یا بستی ملوک کی پولیس سے ریڈ کروا کے مال بنانے میں مصروف ہیں اور آئی جی پنجاب کے ویژن کو داغدار بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کررہے ہیں اہم حساس اداروں کے ملازمین بھی انکے رنگ میں رنگ گئے ہیں جسکی لاٹھی اسی کی بھینس من مرضیاں وتھڑی داری چندی چوری چکاری ومداریوں کے کرتب دکھاتے ہیں شجاع آباد پولیس صرف بلند وبانگ دعووں تک محدود جس درخواست کیساتھ ہزار دو ہزار لگا ہو اس پر کاروائی ہوتی ہے جبکہ دوسرے سائلین کی درخواستیں سنے بغیر ہی خارج کردی جاتی ہیں پنجاب پولیس کے حقیقی چہرہ کو داغدار بنانے میں نئے نکے تھانیدار اور گھر بیٹھے جنکو رینک لگائے گئے وہ اس گھناؤنے دھندے میں ملوث ہیں عوامی وسماجی حلقوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے وزیر اعلی پنجاب وزیر قانون پنجاب آئی جی پنجاب سی پی او آر پی او ملتان اور ذمہ دار اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اک نظر تحصیل شجاع آباد سرکل کے تینوں تھانوں پر بھی ڈالیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button