ساڑھے 7ہزار پیف سکولز بند ہونے کاخدشہ’27لاکھ غریب بچے تعلیم سے محروم
ساڑھے 7ہزار پیف سکولز بند ہونے کاخدشہ’27لاکھ غریب بچے تعلیم سے محروم
گڑھاموڑ(رشید بھٹی ) پیف سکولز کی 3ماہ سے پیمنٹس بند ‘ شدید مالی بحران’ ‘ بجلی ‘ گیس سمیت یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی محdال’اساتذہ و سٹاف تنخواہوں سے محروم’ ساڑھے 7ہزار پیف سکولز بند ہونے کاخدشہ’27لاکھ غریب بچے تعلیم سے محروم’ 3لاکھ اساتذہ بیروزگار ہوجائیں گے۔بتایا گیا ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے تحت چلنے والے صوبہ بھر میں 7500سکولز کو 3ماہ سے بچوں کی فیسوں کی مد میں حکومت سے ادائیگی نہیں ہوسکی جس کے باعث پیف پارٹنرسکولز میں شدید مالی بحران نے جنم لیا ہے ‘3لاکھ معلمات و اساتذہ وسٹاف تنخواہوں سے محروم ہے ‘ گھروں میں فاقوں کی نوبت پہنچ گئی ہے’پیف سکولز انتظامیہ نے زیر تعلیم بچو ں کے غریب والدین سے کہہ دیا ہے کہ پیمنٹس نہ ملنے کے باعث کسی بھی وقت پیف سکولز بند ہوسکتے ہیں ‘اس پر غریب افراد نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اصلاح احوال کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ موٹر سائیکل سکیموں سمیت تمام دیگر سکیموں کو بعد میں دیکھا جائے ‘اس سے پہلے غریبوں کے بچوں کی مفت تعلیم کے پروگرام کو دیکھیں او ر ادائیگیاں کرائیں۔بے اختیار اور بے فائدہ جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ کے منصوبے پرعوام کے ٹیکسوں کے کھربوں روپے ضائع کئے جاچکے ‘بیوروکریسی کے پروٹوکول سمیت شاہانہ اخراجات پر اربوں روپے پانی کی طرح لٹائے جارہے ہیں ‘جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ختم کرکے اس پر اٹھنے والے ماہانہ اربوں روپے غریب بچوں کے پیف سکولز منصوبے سمیت دیگر فلاحی کاموں پر خرچ کئے جائیں ‘دوسری جانب فیڈریشن آف رجسٹرڈ سکولز پنجاب کے چیئرمین فرید خان بنگش نے متنبہ کیا ہے کہ تنخواہیں نہ ملنے پر متعدد معلمات و اساتذہ پیف سکولز کی ملازمت چھوڑ چکے ‘بہت جلد پیمنٹس جاری نہ ہوئیں تو 7500پیف پارٹنرسکولز بند ‘ 3لاکھ معلمات و اساتذہ بے روزگار ’27لاکھ غریب بچے تعلیم سے محروم ہوجائیں گے ‘پہلے ہی ملک میں ڈیڑھ کروڑ بچے آئوٹ آف سکول ہیں ‘مزید 27لاکھ بچے تعلیمی سلسلہ بند ہونے پر مزدوری میں لگ جائیں گے اور اس کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہوگی ‘ اس لئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز غریب بچوں کا درد محسوس کرتے ہوئے غریب بچوں کو مفت معیاری تعلیم دینے والے پیف سکولز کو پیمنٹس فوری جاری کرائیں۔