کرائمز

خوف کی علامت اشتہاری ملزم لال محمد عرف لالو زخمی حالت میں گرفتار

خوف کی علامت اشتہاری ملزم لال محمد عرف لالو زخمی حالت میں گرفتار

عمرکوٹ ( ڈاکٹر ایم لال واگھانی )پولیس مقابلہ، سرکار کی طرف سے دو لاکھ انعام یافتہ دہشتگردی سمیت سنگین نوعیت کے 34 مقدمات میں اشتھاری مطلوب ملزم لال محمد عرف لالو خاصخیلی زخمی حالت میں گرفتارتفصیلات کے مطابق ایس ایس پی عمرکوٹ آصف رضا بلوچ کے احکامات پر ایس ایچ او کنری افتخار باجوہ، انچارج CIA خلیل کمہار نے بمعہ پولیس پارٹی سرکار کی طرف سے دو لاکھ انعام یافتہ دہشتگردی سمیت سنگین نوعیت کے 34 مقدمات میں اشتھاری مطلوب ملزم لال محمد عرف لالو خاصخیلی کو کنری کے نواحی علاقے مین درس درگاہ کے قریب پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے ایک ریپیٹر اور سات کارتوس برآمد جبکہ دو موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئیں۔ملزم کو زخمی حالت میں تعلقہ کنری ہسپتال میں داخل کر دیا گیا۔ ملزم کے دیگر چار ساتھی موقعے سے فرار ہوگئے جنکی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مزید قانونی کاروائ جاری ہے۔ملزم لالو خاصخیلی کا کرمنل ریکارڈ ذیل میں دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button