ڈکیتی ملزم کو بھاری نذرانہ لے کر بے گناہ کردیا گیا
آلہ آباد (کرائمز پوائنٹ ) تھانہ الہ آباد کے سب انسپکٹر فیاض کی پھرتیاں ، ڈکیتی ملزم کو بھاری نذرانہ لے کر بے گناہ کردیا ، ملزم سے مسروقہ موبائل فون و ہزاروں روپے نقدی بھی برآمد ہوئی تھی ، موبائل فون مدعی کے حوالے جبکہ ہزاروں روپے خود ڈکار گیامدعی وسیم کا تفتیشی آفیسر کے انوکھے انصاف پر شدید احتجاج ، آرپی او شیخوپورہ رینج سے نوٹس لے کر انصاف کی اپیل ۔ نواحی گاؤں ارزانی پور کے رہائشی نے محمد وسیم ولد محمد عاشق نے میڈیا کو بتایا کہ اس نے تھانہ الہ آباد میں ڈکیتی کا مقدمہ نمبر 829/24،ایک نامعلوم ملزم کے خلاف درج کروایا بعد ازاں شناخت ہونے پر ملزم رضوان ولد علی شیر کو تتیمہ بیان میں نامزد کردیا۔ دوران تفتیش، تفتیشی آفیسر فیاض احمد نے ملزم رضوان سے مسروقہ موبائل فون اور 20 ہزار روپے نقدی بھی برآمد کرلیۓ۔ ملزم پارٹی سے ساز باز ہونے کے بعد تفتیشی آفیسر نے ملزم سے ہزاروں روپے رشوت لے کر اسے بے گناہ کردیا جبکہ مال و مسروقہ میں سے موبائل فون مدعی مقدمہ کے حوالے کر دیا اور برآمدگی کی ہزاروں روپے رقم خود ڈکار گیا ۔ مدعی مقدمہ محمد وسیم نے تفتیشی فیاض کے انوکھے انصاف پر شدید احتجاج کرتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ اور ڈی پی او قصور سے فوری نوٹس لے کر انصاف دلوانے کی اپیل کی ہے ۔ تفتیشی آفیسر فیاض احمد کا موقف جاننے کےلیۓ انکے فون نمبر پر بار بار رابطہ کیا گیا مگر فون بند ملا ۔