کرائمز
بلدیہ عظمی کی میرٹ کی دھجیاں ، کماو پت اعلی عہدوں پر تعینات
ٹوبہ ٹیک سنگھ/گوجرہ(اشتیاق درویشی )بلدیہ عظمیٰ نے میرٹ کی دھجیاں بکھیر دیں اور دیہاڑی کے کے ریکارڈ قائم کر دئیے تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمیٰ میں فائر مین و دیگر چھوٹے ملازموں کو انکروچمنٹ سمیت اعلی عہدوں پر فائز کر کے میرٹ کی دھجیاں بکھیر دی گی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ یہی عملہ زہر بھر سے مبینہ طور پر دیہاڑی لگانے میں پیش پیش ہے عملہ آئے دن شہریوں کا سامان اٹھا کر غائب کر دیتا ہے اور پھر بھاری رقم وصول کر کے واپس کرتا ہے بعض شہریوں کا سامان ہڑپ کر لیا جاتا ہے شہریوں کی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے نوٹس لینے کی اپیل ہے