خاتون کے ساتھ زیا دتی کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار
اسلام آباد(کرائمز پوائنٹ ) تھا نہ نو ن اورایس ایس او آئی یو نٹ پولیس ٹیموں نے جدید سائنسی اور تکنیکی ذرائع کو بروئے کارلاتے ہوئے موثر کارروائی کے دوران خاتون کے ساتھ زیا دتی کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا، مجرم کو مجا ز عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ جسمانی حاصل کرلیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلا ت کے مطا بق مو ر خہ 30اپریل 2024کو مدعیہ مقدمہ نے تھا نہ نو ن میں تحریر ی درخواست دی کہ ملزم محمد ذوالفقار نے زنا بالجبر کرکے سخت زیادتی کی ہے، جس کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لاکر سخت سے سخت سزادلوائی جائے، تھا نہ نو ن پولیس نے متا ثرہ خاتون کی درخواست پر فوری مقدمہ نمبر309مور خہ 30اپریل2024بجر م 376ت پ درج رجسٹر کر لیا، ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اس سنگین نو عیت کے وقوعہ میں ملوث ملزم کی گرفتار ی کے لیے خصوصی احکامات جاری کئے اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سر ابر ہی میں خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دیں، ایس ایس او آئی یونٹ اور تھانہ نو ن پولیس ٹیمو ں نے جدید تکنیکی اورسائنسی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اس سنگین نوعیت کے وقوعہ میں ملوث اشتہاری مجرم محمد ذوالفقار کو گرفتار کرلیا، گرفتار مجرم خاتون سے زیادتی کر نے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا ،مجرم کو مجا زعدالت میں پیش کر کے مزید تفتیش کے لیے ریما نڈ جسما نی حاصل کرلیاگیا، مزید تفتیش جاری ہے،ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم نے اس سنگین نو عیت کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم کی گرفتار ی پر پولیس ٹیم کی کارکر دگی کو سراہا ، انہو ں نے کہا کہ خو اتین اور بچوں سے زیا دتی نا قابل بر داشت ہے، اس وقوعہ میں ملوث گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانو نی تقاضے پو رے کیے جا ئیں گے۔