کرائمز

کراچی ، ایسٹ : اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم کو ریڈہینڈڈ گرفتار کرلیا

کراچی / ایسٹ (مرید حسین باجوہ )ایسٹ، تھانہ گلستانِ جوہر پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم کو ریڈہینڈڈ گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ضلع ایسٹ۔ملزمان گلشنِ اقبال بلاک 11 سفاری پارک پل کے قریب راہگیر شہری اسامہ کو اسلحہ کے زور پر واردات کا نشانہ بنا کر فرار ہورہے تھے،گشت پر معمور پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ایک ملزم بنام محمد حمزہ ولد محمد زبیر کو گرفتار کرلیا، جبکہ ساتھی ملزمان بائیک سمیت فرار ہوگئے،گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور شہری سے چھینی گئی نقدی رقم برآمد کرلی گئی،متاثرہ شہری کی مدعیت میں واردات کا مقدمہ الزام نمبر 446/2024 بجرم دفعہ 397/34 ت پ تھانہ گلستانِ جوہر میں درج کیا گیا ہے،گرفتار ملزم کے خلاف مزید غیر قانونی اسلحہ کا مقدمہ الگ سے درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے،گرفتار ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، فرار ساتھی ملزمان کی تلاش جاری ہے،ترجمان ایس ایس پی ضلع ایسٹ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button