علاقائی خبریں

جیکب آباد ، ایرانی پٹرولیم کی اسمگلنگ ناکام بنا دی گئی

جیکب آباد (کرائمز پوائنٹ )ایس ایس پی جیکب آباد سید سلیم شاہ صاحب کے سخت احکامات برائے ایرانی ڈیزل و پیٹرول اسمگلنگ کی روک تھام کو مدنظر رکھتے ہوئے جیکب آباد پولیس کی کاروائی،گشت کے دوران 2050 لیٹر ایرانی ڈیزل لاوارث حالت میں برآمد قانونی کاروائی بعد کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا،دو مختلف کاروائیوں کے نتیجے میں چوری شدہ /اور چھینی گئی 02 موٹر سائیکلیں ریکور کرلی گئیں،شہریوں نے چوری شدہ /چھینی گئی موٹر سائیکلیں ریکور کرانے پر ایس ایس پی جیکب آباد ، ایس ایچ او تھانہ سٹی ، ایس ایچ او تھانہ مولاداد کا شکریہ ادا کیا.

1⃣ تھانہ آباد
ایس ایچ او تھانہ آباد انسپکٹر عبدالغفور جمالی بمعہ اسٹاف پولیس کی کامیاب کاروائی گشت کے دوران بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈ اسمگل شدہ 2050 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد قانونی کاروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا.

2⃣ تھانہ سٹی
ایس ایچ او تھانہ سٹی SIP محمد حسن ملک بمعہ اسٹاف پولیس کی کامیاب کاروائی گزشتہ دن شہری حاکم علی چانڈیو کی چوری شدہ موٹرسائیکل ریکور کرکے تصدیق کے بعد اصل مالک کے حوالے کردی گئی.

3⃣ تھانہ مولاداد
تھانہ مولاداد پولیس کی کامیاب کاروائی شہری نظام الدین رند سے ڈکیتی کے دوران چھینی گئی موٹرسائیکل ریکور کرکے تصدیق کے بعد اصل مالک کے حوالے کردی گئی.

ترجمان جیکب آباد پولیس

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button