کرائمز

لیہ :مردہ مرغیوں کی سپلائی ناکام بنا دی،ملزمان گرفتار

لیہ (کرائمز پوائنٹ / مرید حسین باجوہ )پٹرولنگ پولیس کپوری کی بڑی کاروائی،مردہ مرغیوں کی سپلائی ناکام بنا دی،ملزمان گرفتار،پٹرولنگ پولیس کپوری کے انچارج نعیم لیاقت بھٹی اور پٹرولنگ پارٹی نے مخبر کی اطلاع پر بھرلی اڈہ سے گڑھ موڑ مردہ مرغیاں سپلائی کرنیوالے گروہ کو دھر لیا،ملزمان کیجانب سے 7 من مردہ مرغیاں شادی کی تقریب میں سپلائی کی جانی تھیں۔ویٹرنری ڈاکٹر محمد اورنگزیب کی مدعیت میں تھانہ چوبارہ میں مقدمہ درج،انسانی صحت کیساتھ کھلواڑ کرنیوالے اور مردار کھلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔سخت سے سخت سزا دلوانے کی کوشش کرینگے۔نعیم بھٹی SI انچارج کپوری چیک پوسٹ،مردار گوشت کی سپلائی ناکام بنانے اور گینگ کے افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے پر اہل علاقہ کا پٹرولنگ پولیس کپوری اڈہ کے انچارج اور عملہ کو زبردست خراج تحسین پیش

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button